فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 824
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، قَثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ، فَقَالَ: "هَذَا وَأَصْحَابُهُ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْحَقِّ" ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَأَخَذَ بِمَنْكِبِهِ، وَاسْتَقْبَلَ بِوَجْهِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا؟ قَالَ: "نَعَمْ" ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ. ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر فرمایا اور اس (کے وقوع) کو قریب بتایا، اسی دوران ایک شخص سر و چہرہ ڈھانپے ہوئے وہاں سے گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اور اس کے ساتھی اس دن حق پر ہوں گے۔“ تب ایک شخص ان کی جانب اٹھا اور ان کے کندھے سے پکڑ کر ان کا رخ نبی کریم ﷺ کی جانب کر دیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا یہی شخص ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں“، تو دیکھا گیا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔“