فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دِفَاعِ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ عَنْ عُثْمَانَ) باب: (ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دفاع کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا عَبْدُ الصَّمَدِ، هُوَ ابْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ ، وَأَرْسَلَهَا عَمُّهَا، فَقَالَ: إِنَّ أَحَدَ بَنِيكِ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ وَيَسْأَلُكِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ شَتَمُوهُ، فَقَالَتْ: لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَهُ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ كَانَ قَاعِدًا عِنْدَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَيَّ، وَإِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَيُوحِي إِلَيْهِ الْقُرْآنَ، إِنَّهُ لَيَقُولُ لَهُ: "اكْتُبْ يَا عُثَيْمُ" ، فَمَا كَانَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِيُنْزِلَهُ تِلْكَ الْمَنْزِلَةَ إِلَّا وَهُوَ كَرِيمٌ عَلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ.فاطمہ بنت عبدالرحمن رحمہا اللہ کی والدہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا، اور انہیں ان کے چچا نے یہ پیغام دے کر بھیجا تھا کہ ”آپ کا ایک بیٹا (یعنی کوئی مسلمان) آپ کو سلام کہتا ہے اور آپ سے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے متعلق دریافت کرتا ہے، کیونکہ لوگ انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ اس پر لعنت کرے جس نے ان پر لعنت کی۔ اللہ کی قسم! وہ اللہ کے نبی ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور رسول اللہ ﷺ نے اپنی پشتِ مبارک مجھ سے ٹیک لگائی ہوئی تھی، جبکہ سیدنا جبریل علیہ السلام آپ ﷺ پر قرآن کی وحی نازل کر رہے تھے، اور آپ ﷺ انہیں فرما رہے تھے: «اكْتُبْ يَا عُثَيْمُ» ”اے عثیم (عثمان)! لکھو۔“ پس اللہ عزوجل انہیں یہ بلند مرتبہ ہرگز عطا نہ فرماتا اگر وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک معزز و محترم نہ ہوتے۔“