فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حَيَاءِ عُثْمَانَ وَاسْتِحْيَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمَلَائِكَةِ مِنْهُ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی حیا اور نبی ﷺ اور فرشتوں کے ان سے حیا کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 803
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِي آخِرِهِ: "وَأَصْدَقُهَا حَيَاءً عُثْمَانُ" .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی اور اس کے آخر میں (آپ ﷺ کا یہ فرمان) بیان کیا: ”اور ان میں سب سے زیادہ سچی حیا والے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔“