فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ) باب: (نبی ﷺ کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے عہد لینے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: نَا قَيْسٌ هُوَ ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي سَهْلَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "ادْعُوا لِي بَعْضَ أَصْحَابِي" ، قُلْتُ: أَبُو بَكْرٍ؟ قَالَ: "لَا" ، قُلْتُ: عُمَرُ؟ ، قَالَ: "لَا" ، قُلْتُ: ابْنُ عَمِّكَ عَلِيٌّ؟ ، قَالَ: "لَا" ، قَالَتْ: قُلْتُ: عُثْمَانُ؟ قَالَ: "نَعَمْ" ، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ: "تَنَحَّيْ" ، فَجَعَلَ يُسَارُّهُ وَلَوْنُ عُثْمَانَ يَتَغَيَّرُ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الدَّارِ وَحُصِرَ قُلْنَا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَلَا تُقَاتِلُ؟ قَالَ: لَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا، وَإِنِّي صَابِرٌ نَفْسِي عَلَيْهِ.ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس میرے کچھ صحابہ کو بلاؤ۔“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”آپ کے چچا زاد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ پس جب وہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے (مجھ سے) فرمایا: ”تم ایک طرف ہو جاؤ۔“ پھر آپ ﷺ ان سے سرگوشی فرمانے لگے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا رنگ بدلنے لگا۔
ابوسہلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ پھر جب ’یوم الدار‘ کا موقع آیا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کر لیا گیا تو ہم نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! کیا آپ (ان باغیوں سے) قتال نہیں کریں گے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔ بے شک رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے ایک عہد لیا تھا، اور میں اپنی جان کو اس پر صابر (ثابت قدم) رکھے ہوئے ہوں۔“