فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ذَمِّ قَتَلَةِ عُثْمَانَ وَتَمَنِّي الْمَوْتِ مَعَهُ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کی مذمت اور ان کے ساتھ شہادت کی تمنا کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: نَا مُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: لَمَّا بَلَغَهُ قَتْلُ عُثْمَانَ ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ بَرَاءَتِي مِنْ دَمِ عُثْمَانَ ، فَإِنْ كَانَ الَّذِينَ قَتَلُوهُ أَصَابُوا بِقَتْلِهِ فَإِنِّي بَرِيءٌ مِنْهُ، وَإِنْ كَانُوا أَخْطَأُوا بِقَتْلِهِ فَقَدْ تَعْلَمُ بَرَاءَتِي مِنْ دَمِهِ، وَسَتَعْلَمُ الْعَرَبُ لَئِنْ كَانَتْ أَصَابَتْ بِقَتْلِهِ، لَتَحْتَلِبَنَّ بِذَلِكَ لَبَنًا، وَإِنْ كَانَتْ أَخْطَأَتْ بِقَتْلِهِ لَتَحْتَلِبَنَّ بِذَلِكَ دَمًا، فَاحْتَلَبُوا بِذَلِكَ دَمًا، مَا رُفِعَتْ عَنْهُمُ السُّيُوفُ وَلَا الْقَتْلُ.سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب انہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر پہنچی تو انہوں نے عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ بَرَاءَتِي مِنْ دَمِ عُثْمَانَ ، فَإِنْ كَانَ الَّذِينَ قَتَلُوهُ أَصَابُوا بِقَتْلِهِ فَإِنِّي بَرِيءٌ مِنْهُ، وَإِنْ كَانُوا أَخْطَأُوا بِقَتْلِهِ فَقَدْ تَعْلَمُ بَرَاءَتِي مِنْ دَمِهِ» ”اے اللہ! تو خوب جانتا ہے کہ میں عثمان (رضی اللہ عنہ) کے خون سے بری ہوں؛ پس اگر ان کے قاتلوں نے انہیں قتل کر کے درست کام کیا ہے تو میں اس فعل سے بری ہوں، اور اگر انہوں نے انہیں قتل کرنے میں خطا کی ہے تو تو میرے ان کے خون سے بری ہونے کو بخوبی جانتا ہے۔“
نیز انہوں نے فرمایا: ”عنقریب اہل عرب جان لیں گے کہ اگر انہوں نے عثمان کو قتل کر کے درست کیا تھا تو وہ اس کے عوض دودھ دوہیں گے، اور اگر انہوں نے انہیں قتل کرنے میں خطا کی تھی تو وہ اس کے عوض خون دوہیں گے۔“
چنانچہ انہوں نے اس کے عوض خون ہی دوہا، اور پھر ان سے نہ تلواریں ہٹائی گئیں اور نہ ہی قتل و غارت گری تھمی۔