فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَوَاضُعِ عُثْمَانَ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تواضع کا بیان)۔
حدیث نمبر: 800
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ، يَعْنِي الرَّازِيَّ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ قَائِلًا فِي الْمَسْجِدِ فِي مِلْحَفَةٍ لَيْسَ حَوْلَهُ أَحَدٌ، وَهُوَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ.ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک چادر اوڑھے ہوئے مسجد میں قیلولہ فرما رہے تھے اور ان کے پاس (پہرے داری کے لیے) کوئی موجود نہیں تھا، حالانکہ وہ امیر المومنین تھے۔“