فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حِصَارِ عُثْمَانَ وَمَا قَالَهُ يَوْمَ الدَّارِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے اور یومِ دار میں ان کے فرمودات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 799
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ ، قَالَ: أَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، قَالَ: أَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ: لَمَّا اشْتَدَّ أَمْرُهُمْ يَوْمَ الدَّارِ، قَالَ: قَالُوا: فَمَنْ فَمَنْ؟ قَالَ: فَبَعَثُوا إِلَى أُمِّ حَبِيبَةَ، فَجَاءُوا بِهَا عَلَى بَغْلَةٍ بَيْضَاءَ وَمِلْحَفَةٍ قَدْ سَتَرَتْ، فَلَمَّا دَنَتْ مِنَ الْبَابِ قَالُوا: مَا هَذَا؟ قَالُوا: أُمُّ حَبِيبَةَ، قَالُوا: وَاللَّهِ لَا تَدْخُلُ، فَرَدُّوهَا.ترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”جب یومِ دار (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے) کے دن ان لوگوں کا معاملہ سنگین ہو گیا تو انہوں نے کہا: اب کون [سفارش کرے گا]؟ اب کون؟ چنانچہ انہوں نے ام المومنین سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا، پھر لوگ انہیں ایک سفید خچر پر لے کر آئے جبکہ وہ ایک چادر اوڑھے ہوئے تھیں جس نے انہیں چھپا رکھا تھا۔ جب وہ دروازے کے قریب پہنچیں تو ان بلوائیوں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ ام المومنین سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! یہ اندر داخل نہیں ہوں گی، چنانچہ انہوں نے انہیں واپس لوٹا دیا۔“