فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَحْذِيرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ مِنْ قَتْلِ عُثْمَانَ) باب: (سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے سے خبردار کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 795
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي ، قَثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، قَثَنَا صَفْوَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُرَيْحُ بْنُ عُبَيْدٍ وَغَيْرُهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ كَانَ يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، لَا تَقْتُلُوا عُثْمَانَ ، فَوَاللَّهِ إِنَّ سَيْفَ اللَّهِ مَغْمُودٌ عَنْكُمْ، وَإِنَّ مَلَائِكَةَ اللَّهِ لَيَحْرُسُونَ الْمَدِينَةَ مِنْ كُلِّ نَاحِيَةٍ، مَا مِنْ نِقَابِ الْمَدِينَةِ مِنْ نَقَبٍ إِلَّا وَعَلَيْهِ مَلَكٌ سَالٌّ سَيْفَهُ، فَلَا تَسُلُّوا سَيْفَ اللَّهِ الْمَغْمُودَ عَنْكُمْ، وَلَا تُنَفِّرُوا مَلَائِكَةَ اللَّهِ الَّذِينَ يَحْرُسُونَكُمْ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”اے اہل مدینہ! سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل نہ کرو، کیونکہ اللہ کی قسم! اللہ کی تلوار تم سے (نیام میں) رکی ہوئی ہے، اور یقیناً اللہ کے فرشتے ہر جانب سے مدینہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ مدینہ کی گھاٹیوں اور راستوں میں سے کوئی بھی راستہ ایسا نہیں ہے جس پر کوئی فرشتہ اپنی تلوار سونتے ہوئے (پہرے پر) مامور نہ ہو، لہٰذا اللہ کی اس تلوار کو میان سے نہ نکالو جو تم سے رکی ہوئی ہے، اور اللہ کے ان فرشتوں کو (یہاں سے) مت بھگاؤ جو تمہاری نگہبانی کر رہے ہیں۔“