فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْفِتْنَةِ وَأَنَّ عُثْمَانَ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے فتنے کی خبر دینے اور اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہدایت پر ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 796
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: نَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ ابْنُ أَخِي عَلِيٍّ الرَّاقِمِ ، قَثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَثَنَا سِنَانُ بْنُ هَارُونَ الْبُرْجُمِيُّ ، عَنْ كُلَيْبِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً، وَمَرَّ رَجُلٌ مُتَقَنِّعٌ، فَقَالَ: "هَذَا يُقْتَلُ يَوْمَئِذٍ مَظْلُومًا" ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ. ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر فرمایا، (اسی دوران) ایک شخص گزرا جس نے (کپڑے سے) اپنا سر ڈھانپا ہوا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ شخص اس دن مظلوم قتل کیا جائے گا۔“ میں اٹھ کر اس کی طرف گیا تو دیکھا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔“