فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حَيَاءِ عُثْمَانَ وَاسْتِحْيَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمَلَائِكَةِ مِنْهُ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی حیا اور نبی ﷺ اور فرشتوں کے ان سے حیا کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 794
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَعْقُوبُ ، قَثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُثْمَانَ وَعَائِشَةَ حَدَّثَاهُ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ اسْتَأْذَنَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى فِرَاشِهِ لَابِسٌ مِرْطَ عَائِشَةَ ، فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ عَقِيلٍ.ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے یحییٰ بن سعید بن العاص رحمہ اللہ نے خبر دی کہ سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ان دونوں نے انہیں بتایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے (اندر آنے کی) اجازت طلب کی جبکہ آپ ﷺ اپنے بستر پر لیٹے ہوئے تھے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی چادر اوڑھے ہوئے تھے“، پھر انہوں نے عقیل کی حدیث کی مانند (بقیہ واقعہ) بیان کیا۔