❮
❯
حدیث نمبر: 793
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا حَجَّاجٌ ، قَثَنَا لَيْثٌ ، قَثَنَا عَقِيلٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعُثْمَانَ حَدَّثَاهُ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ اسْتَأْذَنَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى فِرَاشِهِ لَابِسٌ مِرْطَ عَائِشَةَ ، فَأَذِنَ لِأَبِي بَكْرٍ وَهُوَ كَذَلِكَ، فَقَضَى إِلَيْهِ حَاجَتَهُ ثُمَّ انْصَرَفَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ ، فَأَذِنَ لَهُ وَهُوَ عَلَى ذَلِكَ الْحَالِ، فَقَضَى إِلَيْهِ حَاجَتَهُ ثُمَّ انْصَرَفَ، قَالَ عُثْمَانُ: ثُمَّ اسْتَأْذَنْتُ عَلَيْهِ فَجَلَسَ، وَقَالَ لِعَائِشَةَ: "اجْمَعِي عَلَيْكِ ثِيَابَكِ" ، فَقَضَيْتُ إِلَيْهِ حَاجَتِي ثُمَّ انْصَرَفْتُ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: مَا لِي لَمْ أَرَ فَزِعْتَ لِأَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ كَمَا فَزِعْتَ لِعُثْمَانَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ عُثْمَانَ رَجُلٌ حَيِيُّ، وَإِنِّي خَشِيتُ إِنْ أَذِنْتُ لَهُ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ أَنْ لَا يَبْلُغَ إِلَيَّ فِي حَاجَتِهِ" . وَقَالَ لَيْثٌ: وَقَالَ جَمَاعَةُ النَّاسِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَائِشَةَ: "أَلَا أَسْتَحْيِي مِمَّنْ تَسْتَحْيِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ؟".
ترجمہ

سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے (اندر آنے کی) اجازت طلب کی جبکہ آپ ﷺ اپنے بستر پر لیٹے ہوئے تھے اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی چادر اوڑھے ہوئے تھے۔ آپ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اسی حالت میں اجازت دے دی، انہوں نے اپنی ضرورت پوری کی اور پھر واپس چلے گئے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے انہیں بھی اسی حال میں اجازت عطا فرمائی، انہوں نے بھی اپنی ضرورت پوری کی اور پھر واپس چلے گئے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پھر میں نے آپ ﷺ سے اجازت طلب کی تو آپ ﷺ (اٹھ کر) بیٹھ گئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: «اجْمَعِي عَلَيْكِ ثِيَابَكِ» ”اپنے کپڑے اپنے گرد سمیٹ لو۔“ چنانچہ میں نے اپنی ضرورت پوری کی اور پھر واپس آ گیا۔“ اس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا وجہ ہے کہ میں نے آپ کو سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے لیے اس طرح مستعد ہوتے نہیں دیکھا جس طرح آپ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے مستعد ہوئے؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک عثمان ایک نہایت باحیا انسان ہیں، اور مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے انہیں اسی حال میں اجازت دے دی تو وہ اپنی ضرورت مجھ سے (شرم کے باعث) پوری طرح بیان نہیں کر پائیں گے۔“
امام لیث رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ لوگوں کی ایک جماعت نے یہ روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا میں اس شخص سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں؟“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه / حدیث: 793
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. . »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2402، وأخرجه مسند أحمد برقم: 516، 23809، 24690، 24811، وأخرجه فتح الباري برقم: 3492، وأخرجه مسند البزار برقم: 355، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5516، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8596، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1716»
«صحيح مسلم:4/1866»