❮
❯
حدیث نمبر: 792
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ عُثْمَانَ وَهُوَ مَحْصُورٌ أُسَلِّمُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِأَخِي، مَرْحَبًا بِأَخِي، مَا يَسُرُّنِي أَنَّكَ وَرَاءَكَ، أَلَا أُحَدِّثُكَ مَا رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْخَوْخَةِ، وَإِذَا خَوْخَةٌ فِي الْبَيْتِ، فَقَالَ: "حَصَرُوكَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: "أَعْطَشُوكَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَدْلَى لِي دَلْوًا مِنْ مَاءٍ، فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى رَوِيتُ، فَإِنِّي لَأَجِدُ بَرْدَهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ وَبَيْنَ ثَدْيَيَّ، قَالَ: "إِنْ شِئْتَ نُصِرْتَ عَلَيْهِمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَفْطَرْتَ عِنْدَنَا" ، فَاخْتَرْتُ أَنْ أُفْطِرَ عِنْدَهُ، قَالَ: فَقُتِلَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو سلام کرنے کے لیے ان کے پاس آیا جبکہ وہ محصور تھے، تو انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بھائی! خوش آمدید، اے میرے بھائی! خوش آمدید۔ مجھے یہ بات پسند نہ تھی کہ تم پیچھے رہ جاؤ۔ کیا میں تمہیں وہ خواب نہ سناؤں جو میں نے آج رات دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں! انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس روشندان میں دیکھا“ اور اس وقت گھر میں ایک روشندان موجود تھا، ”تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: «حَصَرُوكَ؟» ”کیا انہوں نے تمہارا محاصرہ کر رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: «أَعْطَشُوكَ؟» ”کیا انہوں نے تمہیں پیاسا رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ پھر آپ ﷺ نے میرے لیے پانی کا ایک ڈول نیچے لٹکایا، میں نے اس سے پانی پیا یہاں تک کہ میں سیراب ہو گیا، اور میں اب بھی اس کی ٹھنڈک اپنے کندھوں اور سینے کے درمیان محسوس کر رہا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «إِنْ شِئْتَ نُصِرْتَ عَلَيْهِمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَفْطَرْتَ عِنْدَنَا» ”اگر تم چاہو تو ان کے خلاف تمہاری مدد کی جائے، اور اگر چاہو تو ہمارے ہاں افطار کر لو۔“ تو میں نے آپ ﷺ کے پاس ہی افطار کرنے کو منتخب کیا۔“
راوی کہتے ہیں: پس سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اسی دن شہید کر دیے گئے۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه / حدیث: 792
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لضعف فرج بن فضالة بن النعمان بن نعيم التنوخي القضاعي أبي فضالة الحمصي الدمشقي، ضعفه أكثر الائمة احمد وابن معين وأبو حاتم وابن المديني والدارقطني وغيرهم وتركه ابن مهدي وقال البخاري منكر الحديث، وروى عن ابن معين صالح ولا بأس به، مات ١٧٧ . . »
«تاريخ الامم والملوك للطبري: 5/125؛ سنن سعيد بن منصور: 2/389»