فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَجْهِيزِ عُثْمَانَ جَيْشَ الْعُسْرَةِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے جیش العسرہ کو تیار کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 787
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: جَاءَ عُثْمَانُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدَنَانِيرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، قَالَ: فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَلِّبُهَا بِيَدِهِ وَهُوَ يَقُولُ: "مَا عَلَى ابْنِ عَفَّانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذِهِ" .ترجمہ
امام حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ غزوہ تبوک کے موقع پر نبی ﷺ کی خدمت میں کچھ دینار لے کر حاضر ہوئے، تو نبی ﷺ انہیں اپنے دستِ مبارک سے الٹ پلٹ کرنے لگے اور فرما رہے تھے: ”آج کے بعد سیدنا ابن عفان رضی اللہ عنہ جو بھی عمل کریں، ان پر کوئی مواخذہ نہیں۔““