فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حِصَارِ عُثْمَانَ وَمَا قَالَهُ يَوْمَ الدَّارِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے اور یومِ دار میں ان کے فرمودات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 768
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: دَخَلُوا عَلَى عُثْمَانَ مِنْ بَابٍ، فَسَدَّدَ الْحَرْبَةَ لِرَجُلٍ مِنْهُمْ، فَوَلَّى وَقَالَ: اللَّهَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ ، فَقَالَ عُثْمَانُ: اللَّهَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ ، اللَّهَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ ، ثُمَّ كَفَّ حَتَّى قُتِلَ.ترجمہ
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”کچھ لوگ ایک دروازے سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس داخل ہوئے، تو انہوں نے ان میں سے ایک شخص کی طرف نیزہ تان لیا، وہ شخص پیٹھ پھیر کر بھاگا اور کہنے لگا: «اللَّهَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ» ”اے عثمان! اللہ کا واسطہ، اللہ سے ڈرو“، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللَّهَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ ، اللَّهَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ» ”اے عثمان! اللہ کا واسطہ، اللہ سے ڈرو؛ اے عثمان! اللہ کا واسطہ، اللہ سے ڈرو“، پھر وہ (دفاع سے) رک گئے یہاں تک کہ انہیں شہید کر دیا گیا۔“