فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عَلِيٍّ عَلَى عُثْمَانَ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا رَوْحٌ ، قَثَنَا سَعِيدٌ ، عَنِ الْخَلِيلِ ابْنِ أَخِي مُطَرِّفٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، قَالَ: لَقِيتُ عَلِيًّا بِهَذَا الْحَزِيزِ، أَيْ بِهَذِهِ الصَّحْرَاءِ - بَعْدَ الْجَمَلِ، وَهُوَ فِي مَوْكِبِهِ، فَأَسْرَعَ بِدَابَّتِهِ، قَالَ: فَقُلْتُ: أَنَا كُنْتُ أَحَقَّ أَنْ أُسْرِعَ إِلَيْكَ، فَقَالَ: أَحُبُّ عُثْمَانَ مَنَعَكَ أَنْ تَأْتِيَنَا؟ فَجَعَلْتُ أَعْتَذِرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَحُبُّ عُثْمَانَ مَنَعَكَ أَنْ تَأْتِيَنَا؟ فَلَمَّا عَلِمَ أَنَّ أَصْحَابَهُ لَا يَسْمَعُونَ مَقَالَتَهُ قَالَ: وَاللَّهِ لَئِنْ أَحْبَبْتَهُ إِنْ كَانَ لَخَيْرَنَا وَأَفْضَلَنَا.مطرف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں جنگِ جمل کے بعد اس پتھریلے ٹیلے یعنی اس صحرا «بهذا الحزيز، أي بهذه الصحراء» میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ملا، وہ اس وقت اپنے لشکر میں تھے، انہوں نے اپنی سواری تیز دوڑائی۔ مطرف رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے عرض کیا کہ میں اس بات کا زیادہ حقدار تھا کہ میں تیزی سے آپ کی طرف بڑھتا۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”کیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی محبت نے تمہیں ہمارے پاس آنے سے روک دیا تھا؟“ تو میں ان سے معذرت کرنے لگا، پھر انہوں نے (دوبارہ) فرمایا: ”کیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی محبت نے تمہیں ہمارے پاس آنے سے روک دیا تھا؟“ پھر جب انہیں یہ معلوم ہو گیا کہ ان کے ساتھی ان کی بات نہیں سن رہے، تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر تم ان سے محبت کرتے ہو تو وہ یقیناً ہم سب میں سب سے بہتر اور ہم سب سے افضل تھے۔“