فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ عُثْمَانَ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے علم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 745
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَاجِشُونُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: لَوْ هَلَكَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ فِي بَعْضِ الزَّمَانِ لَهَلَكَ عِلْمُ الْفَرَائِضِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَلَقَدْ جَاءَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ وَمَا يَعْلَمُهَا غَيْرُهُمَا.ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اگر کسی زمانے میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ وفات پا جاتے تو قیامت تک کے لیے علمِ فرائض مٹ جاتا؛ اور یقیناً لوگوں پر ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے جب ان دونوں کے سوا کوئی اور اس علم کو نہیں جانتا تھا۔“