فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ عُثْمَانَ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 744
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: أَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ مُهَاجِرٍ التَّيْمِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَا تَسُبُّوا عُثْمَانَ ، فَإِنَّا كُنَّا نَعُدُّهُ مِنْ خِيَارِنَا.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ ہم انہیں اپنے بہترین لوگوں میں شمار کرتے تھے۔“