فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بَرَاءَةِ عَلِيٍّ مِنْ دَمِ عُثْمَانَ وَلَعْنِهِ قَتَلَتَهُ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون سے براءت اور ان کے قاتلوں پر لعنت کرنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، قَالَ: نَا حَمَّادٌ، يَعْنِي: ابْنَ سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْعَرَارُ بْنُ سُوَيْدٍ الْكُوفِيُّ ، عَنْ عَمِيرَةَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ عَلِيٍّ عَلَى شَاطِئِ الْفُرَاتِ، فَمَرَّتْ سَفِينَةٌ مَرْفُوعٌ شِرَاعُهَا، فَقَالَ عَلِيٌّ: يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ ، وَالَّذِي أَنْشَأَهَا فِي بَحْرٍ مِنْ بِحَارِهِ مَا قَتَلْتُ عُثْمَانَ ، وَلَا مَالَأْتُ عَلَى قَتْلِهِ.عمیرہ بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ دریائے فرات کے کنارے موجود تھے، اسی دوران ایک ایسی کشتی گزری جس کا بادبان بلند تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ﴾ ”اور اسی کی ملکیت ہیں سمندر میں پہاڑوں کی طرح بلند چلنے والی کشتیاں۔“ پھر انہوں نے فرمایا: «وَالَّذِي أَنْشَأَهَا فِي بَحْرٍ مِنْ بِحَارِهِ» ”اور قسم ہے اس ذات کی جس نے اسے اپنے سمندروں میں سے ایک سمندر میں پیدا کیا! نہ تو میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کیا ہے اور نہ ہی ان کے قتل میں کسی کی معاونت کی ہے۔“