فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَجْهِيزِ عُثْمَانَ جَيْشَ الْعُسْرَةِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے جیش العسرہ کو تیار کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 738
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، قَثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ قَالَ نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ كَثِيرٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: جَاءَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَلْفِ دِينَارٍ فِي ثَوْبِهِ حِينَ جَهَّزَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشَ الْعُسْرَةِ، قَالَ: فَصَبَّهَا فِي حِجْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَلِّبُهَا وَهُوَ يَقُولُ: "مَا ضَرَّ ابْنَ عَفَّانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ الْيَوْمِ" ، يُرَدِّدُ ذَلِكَ مِرَارًا.ترجمہ
سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس اپنے کپڑے میں ایک ہزار دینار لے کر آئے، یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب نبی کریم ﷺ جیشِ عسرت (تنگدستی کا لشکر) تیار فرما رہے تھے۔
راوی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے وہ دینار نبی کریم ﷺ کی گود میں انڈیل دیے، تو نبی کریم ﷺ انہیں الٹنے پلٹنے لگے اور فرما رہے تھے: ”آج کے بعد ابنِ عفان جو بھی عمل کریں، وہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا“، آپ ﷺ بار بار یہی کلمات دہرا رہے تھے۔