فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 708
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، نَا وَرْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَيْسَ مَعَنَا إِلَّا اللَّهُ، فَرَأَى أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فَقَالَ: "هَذَانِ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ إِلَّا النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ، لَا تُخْبِرْهُمَا يَا عَلِيُّ" .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور ہمارے ساتھ اللہ کے سوا کوئی نہ تھا، تب آپ ﷺ نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو فرمایا: ”یہ دونوں اولین و آخرین میں سے جنت کے ادھیڑ عمر لوگوں کے سردار ہیں، سوائے انبیاء اور مرسلین کے؛ اے علی! تم ان دونوں کو یہ بات نہ بتانا۔““