فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 709
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمَانَ ، نَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، وَأَبُو إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا آخِذٌ بِيَدِ صَاحِبِهِ، قَالَ: فَلَمَّا رَآهُمَا قَالَ: "هَذَانِ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ إِلَّا النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ، لَا تُخْبِرْهُمَا يَا عَلِيُّ" .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کی طرف آئے اور ان میں سے ہر ایک نے اپنے ساتھی کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔“ آپ بیان کرتے ہیں کہ جب آپ ﷺ نے ان دونوں کو دیکھا تو فرمایا: ”یہ دونوں اولین اور آخرین میں سے جنت کے عمر رسیدہ لوگوں کے سردار ہیں، سوائے انبیاء اور مرسلین کے؛ اے علی! تم ان دونوں کو یہ بات نہ بتانا۔“