فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 706
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خِدَاشٍ الْعَتَكِيُّ ، قَثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ كَأَنَّهُ كَوْكَبٌ دُرِّيُّ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ لَمِنْهُمْ، وَأَنْعَمَا" . وَرَوَاهُ إِسْرَائِيلُ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ أَبِيهِ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بیشک اہل جنت میں سے ایک شخص اہل جنت پر اس طرح نمایاں ہوگا جیسے وہ کوئی چمکتا ہوا روشن ستارہ ہو، اور یقیناً سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما انہی میں سے ہیں اور وہ کیا ہی خوب ہیں۔“
اسرائیل بن یونس رحمہ اللہ نے اسے اپنے والد سے روایت کیا ہے۔