فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 705
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَشَّارٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَدِمَ عَلَيْنَا سَنَةَ أَرْبَعٍ وَأَرْبَعِينَ وَمِائَتَيْنِ إِلَى بَغْدَادَ، قَثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَذَانِ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ إِلَّا النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ" . قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: وَرَوَاهُ غَيْرُ أَبِي قُتَيْبَةَ عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما تشریف لائے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ دونوں اولین اور آخرین کے ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں، سوائے انبیاء اور مرسلین کے۔“
ابو محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے ابو قتیبہ کے علاوہ دیگر راویوں نے امام شعبی رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔“