فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 704
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَثَنَا التَّرْجُمَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ عَمْرٍو بِنْتُ حَسَّانَ بْنِ زَيْدٍ أَبِي الْغُصْنِ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَاحِبِي، وَكَانَ يُقَالُ لَهُ: سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ قَيْسِ بْنِ عَبْسٍ ، صَاحِبِ الطَّائِفِ، اسْتَعْمَلَهُ عَلَيْهَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ حَفْصَةَ بِنْتَ عُمَرَ قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَنْتَ مَرِضْتَ قَدَّمْتَ أَبَا بَكْرٍ ، قَالَ: "لَيْسَ أَنَا أُقَدِّمُهُ، وَلَكِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُقَدِّمُهُ" .ترجمہ
سعید بن یحییٰ بن قیس بن عبس رحمہ اللہ (صاحبِ طائف، جنہیں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے وہاں کا عامل مقرر کیا تھا) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: مجھے یہ خبر پہنچی کہ ام المومنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: ”جب آپ ﷺ علیل ہوتے ہیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آگے کر دیتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں انہیں آگے نہیں کرتا، بلکہ اللہ عزوجل انہیں آگے کرتا ہے۔“