فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 699
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْجَوْهَرِيُّ ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، قَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ: وَلِيَنَا أَبُو بَكْرٍ خَيْرُ خَلِيفَةِ اللَّهِ أَبَرُّهُ وَأَحْنَاهُ عَلَيْنَا.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمارے حکمران بنے، وہ اللہ کے بہترین خلیفہ، سب سے زیادہ نیکوکار اور ہم پر سب سے زیادہ شفقت کرنے والے تھے۔“