فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَثَنَا التَّرْجُمَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ عَمْرٍو بِنْتُ حَسَّانَ بْنِ زَيْدٍ أَبِي الْغُصْنِ قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبَا الْغُصْنِ يَقُولُ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ الْأَكْبَرَ، يَعْنِي مَسْجِدَ الْكُوفَةِ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ قَائِمٌ يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَنَادَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ بِأَعْلَى صَوْتِهِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، نُبِّئْتُ أَنَّكُمْ تُكْثِرُونَ فِيَّ وَفِي عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، وَإِنَّ مَثَلِي وَمَثَلَهُ كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ .ابو الغصن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں جامع مسجد یعنی مسجدِ کوفہ میں داخل ہوا تو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، انہوں نے نہایت بلند آواز سے تین مرتبہ پکار کر فرمایا: ”اے لوگو! مجھے خبر ملی ہے کہ تم میرے اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بہت زیادہ (قیل و قال اور) باتیں کرتے ہو، حالانکہ میری اور ان کی مثال بالکل ویسی ہی ہے جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ ”اور ان کے سینوں میں جو کچھ کینہ (و کدورت) ہوگی ہم اسے نکال دیں گے، وہ بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر (براجمان) ہوں گے۔“ “