فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 697
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ ، قَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ مَطَرٍ ، وَسَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ قَالَ: رَجَفَ أُحُدٌ، فَقَالَ: "اسْكُنْ حِرَاءَ عَلَيْكَ نَبِيٌّ، وَصِدِّيقٌ، وَشَهِيدَانِ، الصِّدِّيقُ أَبُو بَكْرٍ ، وَالشَّهِيدَانِ عُمَرُ ، وَعُثْمَانُ" .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے لوگوں کو حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”احد پہاڑ لرزنے لگا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اسْكُنْ حِرَاءَ» ”اے حرا! ساکن ہو جا، تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں“؛ صدیق سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، اور دو شہید سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما ہیں۔“