فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 692
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَمْرٍو ، قَثَنَا عَبْدُ الْحَكَمِ ، عَنْ هِشَامٍ ، قَثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَعْلَمَ بِاللَّهِ، وَلَا أَقْرَأَ لِكِتَابِ اللَّهِ، وَلَا أَفْقَهَ فِي دِينِ اللَّهِ، مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ. ترجمہ
قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے اللہ تعالیٰ کی ذات کا سب سے زیادہ علم رکھنے والا، اللہ کی کتاب کا سب سے بڑا قاری اور اللہ کے دین میں سب سے زیادہ فقاہت رکھنے والا، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا۔“