❮
❯
حدیث نمبر: 691
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو بَكْرٍ الْمَكِّيُّ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَنْصَارِيُّ ، قَثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ خُلَيْدِ بْنِ دَعْلَجٍ ، وَأَبِي الْجُودِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ ، قَالَ: جَاءُوا بِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَصَابَ حَدًّا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: "مَا تَرَوْنَ فِيهِ؟" فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: أَرَى أَنْ تُوجِعَ قَرْنَيْهِ، فَقَالَ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ إِنْ تُطِعْ عُمَرَ فِي أُمَّتِكَ تَشْتَدَّ عَلَيْهِمْ، وَانْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى جِبْرِيلُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ أَعَزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ عُمَرُ ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَ النَّاسَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عُمَرُ مِنِّي، وَأَنَا مِنْ عُمَرَ ، وَأَحِلُّ حَيْثُ يَحِلُّ عُمَرُ" ، وَدَعَا بِالْأَنْصَارِيِّ فَأَقَامَ عَلَيْهِ الْحَدَّ.
ترجمہ

سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ ایک انصاری شخص کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لائے جس سے ایک حد (کا جرم) سرزد ہو گئی تھی، تو نبی ﷺ نے اپنے صحابہ سے دریافت فرمایا: ”تم اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہو؟“ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میری رائے یہ ہے کہ آپ اسے سخت سزا دیں۔“ انصار نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر آپ اپنی امت کے معاملے میں عمر کی بات مانیں گے تو ان پر تنگی و سختی ہوگی۔“ پھر نبی ﷺ تشریف لے گئے تو جبریل علیہ السلام نے آ کر عرض کیا: ”اے محمد! بے شک آپ کے رب عزوجل نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ذریعے اسلام کو عزت و غلبہ عطا فرمایا ہے، لہٰذا فیصلہ وہی ہے جو عمر نے کہا ہے۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور لوگوں کو اس کی خبر دی، اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عمر مجھ سے ہے اور میں عمر سے ہوں، اور میں وہیں ہوتا ہوں جہاں عمر ہوتے ہیں۔“ پھر آپ ﷺ نے اس انصاری کو طلب فرمایا اور اس پر حد نافذ فرما دی۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 691
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جدا لأجل الحسن بن علي . . »
«لم اقف عليه»