❮
❯
حدیث نمبر: 690
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَثَنَا لُؤْلُؤُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو بَكْرٍ الْعَوْفِيُّ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ، قَالَ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَبُو بَكْرٍ ، أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ عُمَرُ، رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ، طَلْحَةُ ، وَالزُّبَيْرُ ، سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَسَعْدٌ ، ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ الْمُؤْمِنُونَ الْمُحِبُّونَ لَهُمْ، لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ الْمُبْغِضُونَ لَهُمْ، وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ﴾ کے بارے میں فرماتے ہیں: ”﴿مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ﴾ (محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں)، ﴿وَالَّذِينَ مَعَهُ﴾ (اور جو ان کے ساتھ ہیں) سے مراد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، ﴿أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ﴾ (کافروں پر سخت ہیں) سے مراد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں، ﴿رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ﴾ (آپس میں نہایت رحم دل ہیں) سے مراد سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں، ﴿تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا﴾ (تم انہیں رکوع اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھو گے) سے مراد سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں، ﴿يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا﴾ (وہ اللہ کا فضل اور اس کی رضا تلاش کرتے ہیں) سے مراد سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما ہیں، ﴿سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ﴾ (ان کی علامتیں ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے نمایاں ہیں) سے مراد سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہما ہیں، ﴿ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ﴾ (یہ ان کی صفت تورات میں ہے اور ان کی صفت انجیل میں ہے، جیسے ایک کھیتی جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اسے مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہوئی، پھر اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی کہ کسانوں کو بھلی لگنے لگی) اس سے مراد وہ مومنین ہیں جو ان صحابہ سے محبت کرنے والے ہیں، ﴿لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ﴾ (تاکہ ان کے ذریعے کافروں کو غصہ دلائے) اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو ان سے بغض رکھنے والے ہیں، ﴿وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا﴾ (اللہ نے ان میں سے ایمان لانے والوں اور نیک اعمال کرنے والوں سے مغفرت اور اجرِ عظیم کا وعدہ فرمایا ہے)۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 690
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جدا كسابقه. . »
«ذكره الطبري في رياض النضرة 1: 228/1»