فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 673
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِي ، قَثَنَا يَعْقُوبُ ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى يَرَاهُمْ مَنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ كَمَا تَرَوْنَ الْكَوْكَبَ الطَّالِعَ فِي الْأُفُقِ" - وَقَالَ عَمْرٌو: فِي الْأُفُقِ مِنْ آفَاقِ السَّمَاءِ - وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ مِنْهُمْ، وَأَنْعَمَا ".ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک بلند درجات والے لوگوں کو ان سے نچلے درجے والے لوگ (ایسے ہی) دیکھیں گے جیسے تم افق پر طلوع ہونے والے روشن ستارے کو دیکھتے ہو۔“
اور عمرو رحمہ اللہ نے (اپنی روایت میں) «فِي الْأُفُقِ مِنْ آفَاقِ السَّمَاءِ» یعنی ”آسمان کے افقوں میں سے کسی افق پر“ کے الفاظ کہے ہیں۔
(آپ ﷺ نے مزید فرمایا:) ”اور بے شک سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی انہی (بلند مرتبہ لوگوں) میں سے ہیں، بلکہ وہ اس سے بھی بڑھ کر ہیں۔“