فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 672
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَثَنَا يَعْقُوبُ ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، نَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَجَعَ مِنْ غَزْوَةِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْكَ؟ قَالَ: "عَائِشَةُ" ، قَالَ: إِنَّمَا أَقُولُ مِنَ الرِّجَالِ، قَالَ: "أَبُوهَا" .ترجمہ
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس وقت عرض کیا جب وہ غزوہ ذات السلاسل سے واپس آئے: ”اے اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا“، انہوں نے عرض کیا: ”میں تو مردوں میں سے (دریافت کرنا) چاہ رہا ہوں“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے والد (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ)۔“