فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 674
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَثَنَا يَعْقُوبُ ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ: فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ ، قَالَ: هُوَ أَبُو بَكْرٍ وَأَصْحَابُهُ.ترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾ کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اس سے مراد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی ہیں۔“