فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 648
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُقَاتِلًا يَقُولُ فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ ، قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعَلِيٌّ. ترجمہ
علی بن جعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مقاتل رحمہ اللہ کو اللہ عزوجل کے اس ارشاد: ﴿فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ﴾ کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: ”(نیک مومنوں سے مراد) سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا علی رضی اللہ عنہم ہیں۔“