فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الصُّوفِيُّ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ ، قَثَنَا ابْنُ أَبِي الرِّجَالِ ، قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَخْبَرَنِي قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمِّي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، أَخْبِرْنِي عَنْ سَلَفِنَا حَتَّى كَأَنِّي عَايَنْتُهُمْ، قَالَ: تَسْأَلُنِي عَنْ أَبِي بَكْرٍ؟ كَانَ وَاللَّهِ يَا ابْنَ أَخِي تَقِيًّا يُرَى الْخَيْرُ فِيهِ مِنْ رَجُلٍ يُصَادَى مِنْهُ غَرْبٌ، قَالَ: يَعْنِي الْحِدَّةَ، تَسْأَلُنِي عَنْ عُمَرَ؟ كَانَ وَاللَّهِ فِي عِلْمِي قَوِيًّا تَقِيًّا قَدْ وُضِعَتْ لَهُ الْحَبَائِلُ بِكُلِّ مَرْصَدٍ، فَهُوَ لَهَا حَذِرٌ مِنْ رَجُلٍ سَوْقُهُ عَنِفٌ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.عیسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کی: ”اے ابوالعباس! مجھے ہمارے اسلاف کے بارے میں بتائیے، گویا کہ میں انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم مجھ سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں پوچھتے ہو؟ اے میرے بھتیجے! اللہ کی قسم! وہ پرہیزگار تھے، ان میں خیر و بھلائی دیکھی جاتی تھی، وہ ایسے شخص تھے جن کی (طبیعت کی) تیزی کو (نرمی سے) سنبھال لیا جاتا تھا۔“ راوی نے وضاحت کی کہ اس سے مراد ان کی تندی و تیزی ہے۔
(سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) فرمایا: ”کیا تم مجھ سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں پوچھتے ہو؟ اللہ کی قسم! وہ میرے علم کے مطابق نہایت طاقتور اور پرہیزگار تھے، ہر گھات کی جگہ پر ان کے لیے (آزمائشوں کے) جال بچھا دیے گئے تھے، مگر وہ ان سے نہایت چوکنا رہنے والے ایسے شخص تھے جن کا (رعیت کو) ہنکانا (یعنی نظم و نسق سنبھالنا) نہایت سخت اور پر زور تھا۔“ اور انہوں نے پوری حدیث ذکر کی۔