فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 646
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَثَنَا ابْنُ أَبِي الْجَوْنِ ، نَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى يَنْظُرُونَ إِلَى عِلِّيِّينَ كَمَا تَنْظُرُونَ إِلَى الْكَوْكَبِ الطَّالِعِ فِي السَّمَاءِ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنْهُمْ، وَأَنْعَمَا" .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً بلند درجات والے لوگ «عِلِّيِّينَ» والوں کو (اپنے سے اوپر) اس طرح دیکھیں گے جیسے تم آسمان کے افق پر طلوع ہونے والے روشن ستارے کو دیکھتے ہو، اور بے شک سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما انہی میں سے ہیں، اور وہ کیا ہی خوب اور مبارک لوگ ہیں!“