فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 570
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خَالِدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي أَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَطْرَافِي" ، قَالَ: "ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ" ، فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ: فَمَا أَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "الْعِلْمُ" .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسی اثناء میں کہ میں سویا ہوا تھا، (خواب میں) میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا، پس میں نے اس میں سے (اس قدر سیر ہو کر) پیا کہ میں دیکھنے لگا کہ وہ سیرابی میرے اطراف (انگلیوں کے پوروں) سے نکل رہی ہے، پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔“ آپ ﷺ کے گرد موجود لوگوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”علم۔“