فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 569
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ ، نَا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ هَارُونَ النَّحْوِيِّ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَهْلَ عِلِّيِّينَ لَيَرَوْنَ مَنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ كَمَا تَرَوْنَ الْكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ مِنْ آفَاقِ السَّمَاءِ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ مِنْهُمْ، وَأَنْعَمَا" .ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک علیین (بلند درجات) والے لوگوں کو ان سے نچلے مرتبے والے لوگ اس طرح دیکھیں گے جیسے تم آسمان کے افق پر چمکتا ہوا روشن ستارہ دیکھتے ہو، اور یقیناً سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما انہی میں سے ہیں اور وہ کیا ہی خوب مرتبے والے ہیں۔“