فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 568
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَاغَنْدِيُّ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، يَعْنِي الْخُدْرِيَّ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَهْلَ عِلِّيِّينَ لَيَرَاهُمْ مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْهُمْ كَمَا تَرَوْنَ الْكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ مِنْهُمْ، وَأَنْعَمَا" .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک علیین والوں کو ان سے نچلے مرتبے کے لوگ ایسے دیکھیں گے جیسے تم (آسمان میں) چمکتا ہوا روشن ستارہ دیکھتے ہو، اور یقیناً سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما انھی میں سے ہیں، اور انہوں نے کیا ہی خوب انعام و فضل پایا۔“