فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 471
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ : قَثَنَا هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، نَا مُعَاوِيَةُ ، نَا زَائِدَةُ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: إِنَّنِي لَآكُلُ مَعَ عُمَرَ خُبْزًا وَزَيْتًا، وَهُوَ يَقُولُ: أَمَا وَاللَّهِ لَتَمَرَنَنَّ أَيُّهَا الْبَطْنُ عَلَى الْخُبْزِ وَالزَّيْتِ مَا دَامَ السَّمْنُ يُبَاعُ بِالْأَوَاقِي.ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ روٹی اور زیتون کا تیل کھا رہا تھا، اور وہ (اپنے پیٹ سے مخاطب ہو کر) فرما رہے تھے: «أَمَا وَاللَّهِ لَتَمَرَنَنَّ أَيُّهَا الْبَطْنُ عَلَى الْخُبْزِ وَالزَّيْتِ مَا دَامَ السَّمْنُ يُبَاعُ بِالْأَوَاقِي» ”خبردار! اللہ کی قسم، اے پیٹ! تو روٹی اور زیتون کے تیل پر ہی صابر رہے گا جب تک کہ گھی اوقیوں کے حساب سے (یعنی مہنگا) بکتا رہے گا۔“ “