فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 463
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، قَثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: كَانَ مَقَامُ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعَلِيٍّ ، وَعُثْمَانَ ، وَطَلْحَةَ ، وَالزُّبَيْرِ ، وَسَعْدٍ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، وَسَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، كَانُوا أَمَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقِتَالِ، وَخَلْفَهُ فِي الصَّلَاةِ فِي الصَّفِّ، لَيْسَ لِأَحَدٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ يَقُومُ مَقَامَ أَحَدٍ مِنْهُمْ غَابَ أَمْ شَهِدَ.ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا عثمان، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا سعد، سیدنا عبد الرحمن بن عوف اور سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہم کا مقام و مرتبہ یہ تھا کہ وہ جنگ میں رسول اللہ ﷺ کے سامنے ہوتے تھے، اور نماز میں صف کے اندر آپ ﷺ کے پیچھے ہوتے تھے؛ مہاجرین اور انصار میں سے کسی کے لیے یہ جائز نہ تھا کہ وہ ان میں سے کسی کی مخصوص جگہ پر کھڑا ہو، خواہ وہ صاحبِ مقام غائب ہوں یا حاضر۔“