فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 426
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ قَالَ أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَطَاءٍ، يَعْنِي: ابْنَ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ خَيْرُهَا بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ ، يَجْعَلُ اللَّهُ الْخَيْرَ حَيْثُ أَحَبَّ.ترجمہ
عبد خیر رحمہ اللہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت میں ان کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں؛ اللہ تعالیٰ جہاں چاہتا ہے خیر رکھ دیتا ہے۔“