فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 425
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ قَالَ نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَامَ عَلِيٌّ فَقَالَ: خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَإِنَّا قَدْ أَحْدَثْنَا بَعْدَهُمَا أَحْدَاثًا يَقْضِي اللَّهُ فِيهَا مَا شَاءَ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کھڑے ہو کر فرمایا: ”اس امت میں اس کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما ہیں، اور بیشک ہم نے ان دونوں کے بعد کچھ ایسے نئے معاملات کیے ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ جو چاہے گا فیصلہ فرمائے گا۔“