فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 414
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ شُعَيْبٌ الصَّرِيفِينِيُّ ، قَثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ الْكَلْبِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ خَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، وَأَبُو جُحَيْفَةَ السُّوَائِيُّ ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، وِزْرُ بْنُ حُبَيْشٍ ، وَسُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ ، وَعَمْرُو بْنُ مَعْدِي كَرِبَ ، كَذَا. قَالَ الشَّيْخُ: قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: وَإِنَّمَا هُوَ مَعْدِي كَرِبَ ، قَالُوا: سَمِعْنَا عَلِيًّا يَقُولُ: خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ عُمَرُ ، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمْ بِالثَّالِثِ لَفَعَلْتُ.ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبد خیر الہمدانی رحمہ اللہ، سیدنا ابو جحیفہ سوائی رضی اللہ عنہ (جنہیں شرفِ صحبت حاصل تھا)، زر بن حبیش رحمہ اللہ، سوید بن غفلہ رحمہ اللہ اور سیدنا عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا؛ ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: ”درست نام «معدی کرب» ہی ہے“؛
ان سب حضرات نے کہا کہ ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اس امت میں اپنے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ؛ اور اگر میں چاہوں کہ تمہیں تیسرے (بہترین شخص) کے بارے میں خبر دوں تو میں ضرور ایسا کروں۔“