فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 413
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، قَثَنَا خَالِدٌ الزَّيَّاتُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: كَانَ أَبِي مِنْ شُرَطِ عَلِيٍّ ، وَكَانَ تَحْتَ الْمِنْبَرِ، فَحَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ صَعِدَ الْمِنْبَرَ، يَعْنِي عَلِيًّا ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَصَلَّى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ، وَالثَّانِي عُمَرُ ، وَقَالَ: يَجْعَلُ اللَّهُ الْخَيْرَ حَيْثُ أَحَبَّ.ترجمہ
عون بن ابی جحیفہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے محافظ دستے میں شامل تھے اور منبر کے نیچے موجود ہوتے تھے؛ چنانچہ میرے والد نے مجھے بتایا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ منبر پر تشریف لائے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور نبی ﷺ پر درود بھیجا اور فرمایا: ”اس امت میں اس کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، اور دوسرے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ خیر کو وہیں رکھتا ہے جہاں وہ پسند فرماتا ہے۔“