فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 411
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا أَبُو بَكْرٍ خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ ، قَالَ: أَنَا النَّضْرُ، يَعْنِي: ابْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ أَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ نَبِيِّهِمْ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: عُمَرُ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَسَكَتَ.ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ان کے نبی ﷺ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“ آپ نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“ آپ نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں (ان کے بعد بھی) سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“ تو آپ خاموش ہو گئے۔