فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 410
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَاقِدٍ ، قَثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ خَيْرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ
عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَقُولُ: كَانَ أَفْضَلَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ عُمَرُ ، ثُمَّ أَحْدَثْنَا بَعْدَهُمْ أَحْدَاثًا يَفْعَلُ اللَّهُ فِيهَا مَا يَشَاءُ.ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اپنے نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے افضل شخص سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں؛ پھر ان کے بعد ہم نے کچھ ایسے نئے امور انجام دیے جن میں اللہ جو چاہے گا کرے گا۔“