فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 399
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ ، قَالَا: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ - وَهَذَا لَفْظُ الْقَوَارِيرِيِّ - قَثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عَلِيٌّ يَوْمًا فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا، وَبَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ عُمَرُ. ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک دن ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت میں اس کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت میں اس کے نبی ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“