فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 398
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْفَضْلِ الْخُرَاسَانِيُّ ، قَثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْفَرَّاءِ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، قَثَنَا عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالثَّانِي؟ فَإِنَّ الثَّانِيَ عُمَرُ. ترجمہ
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں منبر پر خطبہ دیتے ہوئے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے ان کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ کیا میں تمہیں دوسرے (بہترین شخص) کی خبر نہ دوں؟ تو یقیناً وہ دوسرے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“