فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَقْتَلِ عُمَرَ وَثَنَاءِ عَلِيٍّ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 348
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي الْيَعْفُورِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ وَهُوَ مُسَجًّى بِثَوْبِهِ قَدْ قَضَى نَحْبَهُ، فَجَاءَ عَلِيٌّ فَكَشَفَ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ ثُمَّ قَالَ: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ يَا أَبَا حَفْصٍ ، فَوَاللَّهِ مَا بَقِيَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ أَلْقَى اللَّهَ بِصَحِيفَتِهِ مِنْكَ.ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جبکہ وہ ایک کپڑے میں ڈھانپے ہوئے تھے اور ان کا انتقال ہو چکا تھا، پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے، ان کے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور فرمایا: «رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ يَا أَبَا حَفْصٍ» ”اے ابوحفص! آپ پر اللہ کی رحمت ہو، پس اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ کے بعد کوئی ایسا شخص باقی نہیں رہا جس کے نامۂ اعمال جیسی کارگزاری کے ساتھ میرا اللہ سے ملنا مجھے آپ (کے نامۂ اعمال) سے زیادہ محبوب ہو۔“